ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلوروجیل سے فون کالس کرنے والے دو ملزمین گرفتار

منگلوروجیل سے فون کالس کرنے والے دو ملزمین گرفتار

Sun, 18 Sep 2016 14:53:41    S.O. News Service

منگلورو18/ستمبر (ایس او نیوز)منگلورو جیل میں قید رہتے ہوئے نقلی سم کارڈ استعمال کرکے فون کالس کرنے والے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔در اصل پچھلے دنوں پولیس چھاپے کے دوران جیل کے اندرسے چند موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ ان میں جعلی سم کارڈ استعمال کرکے قیدی باہر کے دنیا سے رابطہ کیا کرتے ہیں۔دستیاب ہونے والے فون کی مزید جانچ کے دوران اشوتوش عرف رحیم (۰۴ سال) اورپروین انیل مونٹیرو(۰۵سال) کے نام معلوم ہوئے جنہوں نے امسال جنوری اور جون کے دوران جیل کے اندر سے کالس کی تھیں۔

 یہ دونوں ملزمین حال ہی میں ضمانت پر رہا ہو کر باہر آئے تھے۔ مگر غیر قانونی طور پر جیل میں جعلی سم کارڈ کے ساتھ موبائل فونس استعمال کرنے کے جرم ان دونوں کو پھر سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ جیل کے اندر سے برآمد ہونے والے29موبائل فونس اور سم کارڈز کے تعلق سے گہری تفتیش کی جارہی ہے۔


Share: